امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کو گزشتہ شب کورونا ٹیسٹنگ کے دوران کورونا وائرس مثبت ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان نے بتایا کہ 'جونیئر ٹرمپ نے بگڑی ہوئی صحت کی بنا پر اپنی تشخیص کرائی، جس دوران ان کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی'۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 'ٹرمپ جونیئر عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے لئے طبی طور پر تجویز کردہ تمام ہدایات پر عمل پیرا ہیں، جس سے اس وائرس کو روکنے میں مدد ملے گی'۔
- ٹرمپ خاندان کا قریب ترین فرد کورونا سے متاثر:
42 سالہ ٹرمپ جونیئر، صدر ٹرمپ کے خاندان کے ان افراد میں شامل ہیں، جنھیں اپنے والد کے بعد کورونا سے متاثر ہونا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، اپنے والد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ واضح رہے کہ 250،000 سے زیادہ امریکی کورونا سے متاثر ہو کر ہلاک ہوگئے ہیں اور قریب 12 ملین دیگر افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
- صدر ٹرمپ کا وائرس سے متعلق رد عمل:
نو منتحب امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی حالیہ اختتامی دوڑ میں وائرس سے متعلق صدر ٹرمپ کے ردعمل کو ایک اولین مسئلہ قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ 'ٹرمپ نے کورونا وائرس کی حساسیت کو نظر انداز کیا'۔ حالانکہ ٹرمپ نے ابھی تک نتائج کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
صدر ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن ٹرمپ اکتوبر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر ہو کر ٹھیک ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے بھارت کا متنازع نقشہ شیئر کیا
وہیں صدر نے تین دن ایک فوجی اسپتال میں گزارے جہاں ان کا تجرباتی دواؤں سے علاج کیا گیا تھا۔ خاتون اول نے وائٹ ہاؤس میں اپنی بیماری کا علاج کرایا۔