اردو

urdu

By

Published : Aug 3, 2021, 2:22 PM IST

ETV Bharat / international

ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام عوامی تقریبات میں صدر جو بائیڈن پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

Trump
Trump

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 اگست کو الاباما صوبے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تمام عوامی تقریبات میں صدر جو بائیڈن پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھوکہ دہی کے نئے شواہد سامنے لائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ انتخابات میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے جو ملک میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر کیس پہلے ہی عوام کے سامنے ہیں اور مستقبل قریب میں بہت کچھ سامنے آجائے گا۔

انہوں نے نومبر 2020 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مدت کارکو تباہی قرار دیا تھا اور الزام لگایا کہ بائیڈن نے اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی ہی نہیں کی بلکہ امریکہ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ 'لالیس بائیڈن ایجنڈا' کو ختم ہونے کی ضرورت ہے اور صرف ریپبلکن ہی ایسا کرسکتی ہے۔

ملک کی پالیسی کے معاملے میں ٹرمپ نے بائیڈن پر ایران نیوکلائی معاہدے اور پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے میں پھر سے شامل ہونے اور کیسٹون ایکس ایل پائپ لائن کو بند کرنے اور روس کو نورڈ اسٹریم ٹو پائپ لائن مکمل کرنے کی اجازت دینے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انفرا اسٹرکچر پیکیج ڈیل پر ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹرز کی سرزنش کی

نومبر 2022 میں امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے، جب امریکی ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور امریکی سینیٹ کی 100 میں سے 34 نشستوں پر الیکشن لڑا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details