اردو

urdu

ETV Bharat / international

'امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج تاخیر سے آ سکتے ہیں'

ٹرمپ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ سنایا کہ پنسلوینیا کے انتخابی عہدیدار انتخابات کے دن کے تین روز بعد پہنچنے والے ابسینٹی بیلٹ قبول کرسکتے ہیں، جو ڈیموکریٹس کو قانونی معرکہ آرائی میں فتح دلاتے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 1, 2020, 4:55 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ 3 نومبر کے انتخابی دن کے بعد ووٹرز کو ہفتوں کا انتظار کرنا پڑے گا کہ وہائٹ ہاؤس جانے کی جنگ میں میں کون کامیاب ہوتا ہے۔

پنسلوینیا کی ریاست میں انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے نیو ٹاؤن کی ایک ریلی میں حامیوں سے کہا کہ انہیں انتخابی نتائج آنے کا ہفتوں انتظار کرنا ہو گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا گیا کہ منگل کے انتخاب کے بعد ریاستیں بیلیٹس کو شمار کر رہی ہیں۔ اس دوران بہت کچھ خراب ہو سکتا ہے۔

ٹرپ کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ سنایا کہ پنسلوینیا کے انتخابی عہدیدار انتخابات کے دن کے تین روز بعد پہنچنے والے ابسینٹی بیلٹ قبول کرسکتے ہیں، جو ڈیموکریٹس کو قانونی معرکہ آرائی میں فتح دلاتے ہیں۔

سنہ 2016 میں پنسلوینیا میں 48 اعشاریہ 18 فیصد بیلٹ کے ساتھ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details