ٹرمپ نے دیر رات ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا،’’آج ہمارے ملک نے میڈیکل سائنس کے شعبہ میں ایک معجزہ کردکھایا ہے۔ہم نے صرف نو مہینوں کے اندر ہی ایک محفوظ کارگر ویکسن تیار کرلی ہے۔ اسے تاریخ میں سب سے بہترین سائنسی کامیابی میں شمار کیا جائے گا۔اس ویکسن سے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچے گی اور جلد ہی یہ وبا ختم ہوجائے گی۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر کی کورونا ویکسن کے ہنگامی صورت میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔‘‘
امریکی صدر نے کہا،’’فائزر اور مارڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسن 95 فیصد تک کارگر ہے جو کہ امید سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ دونوں ہی ویکسن کافی محفوظ بھی مانی جارہی ہیں۔ ویکسن کے کلینیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والے لوگوں پر اس کے کوئی خطرناک منفی اثرات نہیں پڑے ہیں۔‘‘