اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاویل نے عراق پر جھوٹا الزام لگا کرامریکہ کو جنگ میں الجھا یا: ٹرمپ - Presidential candidate Joe Biden's news

واضح رہے کہ کولن پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی تائید کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے ایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

پاویل نے عراق پر جھوٹا الزام لگا کرامریکہ کو جنگ میں الجھا یا: ٹرمپ
پاویل نے عراق پر جھوٹا الزام لگا کرامریکہ کو جنگ میں الجھا یا: ٹرمپ

By

Published : Jun 10, 2020, 2:04 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پرعراق جنگ میں امریکہ کو غیرضروری طور پرالجھانے کا الزام لگایا ہے۔

صدر ڈونیلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کولن پاول کو انتہائی مغرور گردانتے ہوئے کہا ہے کہ انہون نے امریکہ کو مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں الجھا یا اور عراق پر الزام لگایا کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتھیارات رکھتا ہے جبکہ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہون نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاویل ایک اور مغرور شخص ہیں اور ایک دوسرے مغرور جوبائیڈن کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ کولن پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی تائید کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے ایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور کے امریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details