امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متعدد گورنرز کی جانب سے نافذ لاک ڈاؤن کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بات جمعرات کو ٹاؤن ہال کے اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ 'حقیقت یہ ہے کہ ہم کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن جو کام دوسری ریاستوں کے گورنرز کر رہے ہیں، وہ غیر آئینی ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ سیاسی وجوہ کی بنا پر ایسا کر رہے ہیں۔'
امریکی صدر نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود ماسک پہننے کے بارے میں ان کی رائے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ لوگ ماسک پہنیں یا نہیں، یہ لوگوں پر چھوڑ دیا جانا چاہئے۔