امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر قانونی مشیر جینا ایلس اور ایٹارنی روڈی گیولیانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم پنسلوینیا عدالت کے فیصلے کے خلاف جلد اپیل کرے گی۔
پینسلوینیا پر عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی ٹرمپ ٹیم - پینسلوینیا پر عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی ٹرمپ ٹیم
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو تقریبا 20 روز ہونے والے ہیں۔ اس میں جو بائیڈن کو کامیابی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوئی ہے، لیکن وہ اب بھی اپنی شکست کو تسلیم کرنے کی موڈ میں نہیں نظر آ رہے ہیں۔
sfd
ہفتے کو امریکی ضلع عدالت کے جج میتھیو بران نے پینسلوینیا میں میل ان بیلٹ پیپر کو غیر قانونی قرار دینے کے ٹرمپ کیمپین کی عرضی خارج کردی تھی۔ جسٹس بران نے کہا کہ ٹرمپ کیمپین کی عرضی بغیر قانونی دلیلوں اور ثبوت کے بغیر ہے۔
ٹرمپ ٹیم کے مطابق پینسلوینیا میں 682777 ووٹ غیر قانونی ہیں۔ عدالت کے حکم پر ٹرمپ ٹیم نے کہا،’’ہم مایوس ہیں کہ ہمیں کم ازکم سماعت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ بدقسمتی سے سینسرشپ جاری ہے۔