اردو

urdu

ETV Bharat / international

معیشت کو تیز کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر پر ٹرمپ کے دستخط - ایگزیکٹیو آرڈر

امریکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو 30 دن کے اندرمنظور کئے گئے پروجیکٹوں کی رپورٹ دینا لازمی قرار دیا ہے۔

معیشت کو تیز کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر پر ٹرمپ کے دستخط
معیشت کو تیز کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر پر ٹرمپ کے دستخط

By

Published : Jun 5, 2020, 12:30 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آکر ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کرنے والے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور دیگر سرگرمیوں کی بحالی کے ایک انتظامی آرڈر پر دستخط کئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

ٹرمپ نے کہا ’’میں قومی ہنگامی صورتحال اور اس کے معاشی نتائج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے موجودہ قانونی حقوق کا استعمال کرتا رہوں گا‘‘۔

اس ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت وفاقی حکومت کے لیبر، زراعت ، ملٹری انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں تاخیر ختم کرنے کے لئے اپنے اپنے اختیارات کااستعمال کریں۔

ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو 30 دن کے اندر اندر منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی رپورٹ دینا ہوگی۔

قابل غور ہے کہ کووڈ ۔19 کی وجہ سے ، امریکہ میں 43 لاکھ افراد اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details