امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ ریاست میں کورونا کے مثبت معاملات میں اضافے کے سبب فلوریڈا میں ہونے والا ریپبلکن نیشنل کنونشن جیکسن ویل کو منسوخ کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ' میں نے اپنی ٹیم سے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ریپبلکن نیشنل کنونشن جیکسن ویل کو منسوخ کریں۔
ٹرمپ نے اس کنونشن سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ میں 24 اگست کو ہونے والے کنونشن کے افتتاح کے منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا اور جیکسن ویل میں ہونے والے تقریبات کا عملی طور پر انعقاد کیا جائے گا۔