امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جون اُن کی بیماری سے متعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا 'میرا خیال ہے کہ رپورٹ غلط ہے۔ میں نے سنا ہےکہ جس نیوز نیٹورک نے خبر شائع کی ہے، اس نے پرانے ڈاکیومنٹز کا استعمال کیا ہے'۔
ٹرمپ نے یہ بیان اپنے یومیہ کووڈ 19 سے متعلق بریفنگ کے دوران دیا۔
انہوں نے کہا کہ 'شمالی کوریا اور کم جون کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ وہ خیریت سے ہیں'۔
کم جون کی خراب صحت سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد ٹرمپ نے کم کے صحتیاب ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ 'کم کی بیماری سے متعلق جو رپورٹز سامنے آئی ہیں، اس کے بارے میں مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے حالانکہ میرے ان سے اچھے تعلقات ہیں۔ میں صرف ایک ہی بات کہ سکتا ہوں کہ میں ان کی صحت کے لیے دعا کر سکتا ہوں۔ اگر ان کی حالت خراب ہے تو یہ تشویش کی بات ہے'۔
خیال رہے کہ سی این این نے اینٹلی جنس کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 15 اپریل کو کِم اپنے دادا کی سالگرہ کے موقع پر غیر حاضر تھے۔ جبکہ اس سے چار روز قبل وہ ایک سرکاری میٹنگ میں شریک تھے۔ اس کے بعد سے ہی ان کی صحت سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہو گیا تھا۔