اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کا انتخابات سے قبل کورونا ویکسین تیار کر لینے کا دعویٰ - امریکہ کے صدارتی انتخابات سے پہلے کورونا ویکسین

امریکی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'امریکہ رواں برس کے آخر تک نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا۔'

صدر ٹرمپ کا انتخابات سے قبل کورونا ویکسین تیار کر لینے کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کا انتخابات سے قبل کورونا ویکسین تیار کر لینے کا دعویٰ

By

Published : Aug 7, 2020, 2:18 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے امریکہ کے صدارتی انتخابات سے پہلے کورونا ویکسین تیار کر لیا جائے گا۔

امریکی ریڈیو کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'امریکہ رواں برس کے آخر تک نومبر سے پہلے کورونا ویکسین بنا لے گا۔'

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

واضح رہے کہ 'کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 71 ہزار 698 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 568 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 601 ہو چکی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details