اردو

urdu

ETV Bharat / international

اصل انتخابی سروے میں میری مقبولیت کا انکشاف: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اصل انتخابی سروے سے پتہ چلا ہے کہ ان کی مہم فلوریڈا، پینسلوانیا اور نیو ہیمپشائر سمیت اہم ریاستوں میں بہتر کارکردگی کر رہی ہے۔

US President Donald Trump
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

By

Published : Sep 13, 2020, 10:21 PM IST

وائٹ ہاؤس کی پریس پول رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز نیوادہ میں اپنی ریلی سے پہلے صحافیوں سے کہا کہ ہم بہت قریب ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم اوپر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت اوپر ہیں، اصل انتخابی سروے کے مطابق ہم فلوریڈہ، شمالی کیرولینا، پینسلوانیا میں بہت اچھا کر رہے ہیں، ہم نیوہیمپس میں واقعی اچھا کر رہے ہیں‘۔

ٹرمپ نے کسی بھی مخصوص انتخابی سروے کا ذکر نہیں کیا لیکن نیو ہیمپشایر اور شمالی کیرولینا میں حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ صدر کے عہدے کے امیدوار ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کے عہدے کے امیدوار جوبائیڈن میں سے کسی کے پاس مضبوط بڑھت نہیں ہے۔

ٹرمپ نے نیوادہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ جوبائیڈین ان کے پروگرام کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں اس اشتہار کی مذمت کی جو امریکی صدر کے امریکی فوجیوں کے مبینہ طور پر عدم مساوات کو اجاگر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخاب تین نومبر کو ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details