ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’میرے علم میں ہے کہ چین اور بھارت کو اب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر ہم مدد کرسکتے ہیں تو ، ہم اسے کرنا پسند کریں گے۔ ‘‘
اس سے قبل مئی میں ٹرمپ نے بھارت۔چین سرحدی تنازع کے مسئلہ پر ثالثی کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی ، جسے بعد میں ہندوستان نے مسترد کردیا تھا۔