اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی صدارتی انتخابات : ٹرمپ اور جارجیا کے الیکشن چیف کی آڈیو وائرل - ایسوشی ایٹڈ پریس

ٹرمپ کی جارجیا کے الیکشن چیف کے ساتھ یہ بات چیت سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔ اس کال ریکارڈنگ کے بعد دی ایسوشی ایٹڈ پریس نے بھی کال ریکارڈنگ شیئر کی ہے۔

trump
trump

By

Published : Jan 4, 2021, 1:04 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک آڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ جارجیا کے انتخابی چیف سے جو بائیڈن کی جیت کو کالعدم قرار دینے کی التجا کر رہے ہیں۔

ٹرمپ اور جارجیا کے ایلکشن چیف کی آڈیو وائرل

ٹیلیفون کال پر وہ الیکشن چیف کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ٹرمپ کی جیت کے لیے ووٹ نکالیں۔ ٹرمپ کی جانب سے اتوار کے روز ٹویٹر پر یہ تصدیق بھی کی گئی تھی کہ انہوں نے جارجیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریپبلیکن بریڈ ریفنسپرگر سے بات چیت کی ہے۔

ٹرمپ کی جارجیا کے الیکشن چیف کے ساتھ یہ بات چیت سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔ اس کال کی ریکارڈنگ کے بعد دی ایسوشی ایٹڈ پریس نے بھی کال ریکارڈنگ حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
نائجر میں نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 100 شہری ہلاک

ایسوشی ایٹڈ پریس نے کال کا مکمل آڈیو جاری نہ کرنے کو ترجیح دی ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ غلط معلومات کو بڑھاوا نہ دینا ان کی پالیسی ہے۔

واضح رہے کہ جارجیا نے تصدیق شدہ انتخابی نتائج سے یہ ظاہر کیا ہے کہ بائیڈن نے ریاست میں 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں 11،779 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وہیں اس کال کے سلسلے میں جارجیا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریپبلیکن بریڈ ریفنسپرگر نے اپنے رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details