اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وائرس: ٹرمپ نے روانڈا کو مدد کی پیشکش کی - صدر كگامے نے ٹویٹ کر کے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے درمیان روانڈا کے صدر پال كگامے سے فون پر بات چیت کر کے مدد کی پیشکش کی ہے۔

کورونا وائرس: ٹرمپ نے روانڈا کو مدد کی پیشکش کی
کورونا وائرس: ٹرمپ نے روانڈا کو مدد کی پیشکش کی

By

Published : Apr 26, 2020, 12:19 PM IST

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری جوڈڈیئر کے مطابق ٹرمپ نے روانڈا کی حمایت کی تصدیق کی اور اضافی مدد کی پیشکش کی۔ روانڈا میں کورونا وائرس کے مجموعی 176 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 87 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں اور کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

صدر كگامے نے ٹویٹ کر کے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا 'صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ ہم نے اپنے بہتر تعلقات اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے روانڈا کو فراہم کی جارہی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ قابل ستائش ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایکواڈور، ایتھوپیا اور السلواڈور کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ نے دوسرے ممالک کو مجموعی 70 کروڑ ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details