وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیئر نے پیر کو ٹوئٹ میں کہا’’صدر اور سکریٹری جنرل اس بات پر متفق ہیں کہ طالبان کو تشدد کو کم کرنا چاہئے اورسبھی فریق کو ایک سیاسی تصفیہ کے لئے بین افغان بات چیت شروع کرنے کے لئے تمام فریقوں کو تیزی سے آگے بڑھنا چاہئے‘‘۔
ٹرمپ اور ناٹو کے سربراہ افغانستان میں تشدد کم کرنے پرمتفق: وائٹ ہاؤس - nato chief and afghanistan
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کی ضرورت پر رضامندی کے لئے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
ٹرمپ اور ناٹو کے سربراہ افغانستان میں تشدد کو کم کرنے پر متفق : وائٹ ہاؤس
ڈیئر نے کہا کہ ٹرمپ اور اسٹولٹن برگ نے ناٹو اتحادیوں کے مابین کورونا وائرس وبائی بیماری کو شکست دینے اورناٹو اتحادیوں کے درمیان قریبی تعاون کےحوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مغربی ایشیا میں دہشت گردی اور استحکام کی کوششوں میں ناٹو کے رول کے بارے میں بھی بات چیت کی۔