اردو

urdu

ETV Bharat / international

Trump Launched Social Media App: ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل کی شروعات کی - ٹرمپ کا سوشل میڈیا ایپ

جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے سبب سوشل نیٹ ورک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔ جس کے بعد اکتوبر 2021 میں انہوں نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل Truth Social کے نام سے بنانے کا اعلان کیا تھا۔Trump Launched Social Media App

Trump launched his social media app, Truth Social
ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل کی شروعات کی

By

Published : Feb 21, 2022, 11:00 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل نیٹ ورک ٹروتھ سوشل Truth Social ایپل ایپ اسٹور پر پیش کر دیا گیا ہے۔ Trump Launched Social Media App اسپوتنک کے نامہ نگار نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

فی الحال اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ اور موبائل فون پر انسٹال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی زیادہ طلب کے باعث صارفین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ اسے استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

ایپ پر رجسٹر ہونے پر، نمائندے کو ایک اطلاع موصول ہوتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے، "ہمیں آپ سے محبت ہے اور آپ ہمارے لیے محض ایک نمبر نہیں ہیں۔ انہیں فہرست میں 3,865 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے"۔

جنوری 2021 میں، کیپیٹل ہل میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے سبب سوشل نیٹ ورک نے ان کے اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔ جس کے بعد اکتوبر 2021 میں انہوں نے ٹرتھ سوشل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں اظہار رائے کی آزادی کو واپس لانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ سوشل لانچ کرنے کا اعلان کیا

امریکہ میں صارفین مارچ کے آخر تک اس سوشل نیٹ ورک کو مکمل طور پر استعمال کر سکیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق، ان کا نیٹ ورک بڑے ٹیک کنٹرولز سے لڑتے ہوئے آزادی اظہار اور اظہار رائے کے حق کا تحفظ کرے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details