نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے دفتر نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔
بیان میں کہا گیا 'نیویارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے آج اطلاع دی کہ ٹرمپ نے سنہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں چیریٹی اداروں کا اپنی انتخابی مہم کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا تھا جس کے کے لیے ان پر بیس لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کی گیا ہے'۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ جون 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ فاؤنڈیشن کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں ٹرمپ کی طرف سے چیریٹی کی رقوم کا ذاتی، تجارتی اور سیاسی مفادات میں استعمال کیے جانے کا الزام تھا۔
اس معاملے میں ٹرمپ نے ٹرمپ فاؤنڈیشن کی رقوم کا غلط استعمال کرنے کے الزام کا اعتراف کیا ہے اور مستقبل میں خیراتی خدمات پر پابندی عائد کرنے اور نیویارک کے اٹارنی جنرل کو مسلسل رپورٹنگ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔