امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں 'بنیاد پرست ڈیموکریٹس' کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'ریپبلکن پارٹی دوبارہ اقتدار میں واپسی کرے گی۔' سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے حامیوں کی ایک بہت بڑی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔
انہوں نے نومبر 2020 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مدت کارکو تباہی قرار دیا اور الزام لگایا کہ بائیڈن نے اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی ہی نہیں کی بلکہ امریکہ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ 'لالیس بائیڈن ایجنڈا' کو ختم ہونے کی ضرورت ہے اور صرف ریپبلکن ہی ایسا کرسکتی ہے۔