اردو

urdu

ETV Bharat / international

ڈبلیو ایچ او کی مالی اعانت پر روک کا فیصلہ صحیح یا غلط؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کے لیے امریکی مالی اعانت پر روک لگا دی ہے، عالمی ادارہ صحت کی چین کے ساتھ ملی بھگت پر عالمی سطح پر تنقید کی جارہی ہے، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان حالات میں صحیح ہے یا نہیں؟

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ

By

Published : Apr 15, 2020, 1:16 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ سے کہا کہ 'عالمی ادارہ صحت کو دی جانے والی امریکی مالی مدد پر روک لگا دی جائے جبکہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 'کوورونا وائرس کے پھیلاؤ کو منظم کرنے اور چھپانے میں' اس کے کردار پر ایک جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا 'آج میں اپنی انتظامیہ کو کہہ رہا ہوں کہ عالمی ادارہ صحت کے لیے مالی اعانت پر روک لگا دی جائے، ہم عالمی صحت کو ری ڈائریکٹ کر کے دوسرے ممالک کے ساتھ براہ راست کام کریں گے۔ ہم جو بھی امداد بھیجتے ہیں، اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا'۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ادارے کو کورونا وائرس کے خطرات کے بارے میں مہینوں پہلے سے خبر تھی لیکن اس نے اس وبا کے خلاف دیر سے کام کرنا شروع کیا۔

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکہ میں اب تک 25 ہزار افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ 94 ہزار 207 افراد اس سے متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details