اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: ٹرمپ کا صدارتی انتخابات کو موخر کرنے کا مشورہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے 6 ریاستیں (کیلیفورنیا، یوٹاہ، ہوائی، کولوریڈو، اوریگون اور واشنگٹن) ایسی ہیں، جو 'آل میل' بیلیٹ انتخابات کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 30, 2020, 10:49 PM IST

میل ان ووٹنگ کے دھوکہ دہی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدراتی انتخابات کو موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ 'یونیورسل میل ان ووٹنگ' 2020 تاریخ میں سب سے زیادہ غلط اور دھوکہ دہی والا انتخاب ہو گا۔ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے بہت بڑی شرمندگی کی بات ہو گی۔ ووٹنگ کو اس وقت تک موخر کیا جانا چاہیے جب تک لوگ محفوظ طریقے سے ووٹ نہ کر سکیں'۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 ریاستوں میں سے 6 ریاستیں (کیلیفورنیا، یوٹاہ، ہوائی، کولوریڈو، اوریگون اور واشنگٹن) ایسی ہیں، جو 'آل میل' بیلیٹ انتخابات کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details