اردو

urdu

ETV Bharat / international

سائیبر سکیورٹی کے ڈائرکٹر کو ٹرمپ نے برطرف کیا - امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

کرس کریبس نے گذشہ ہفتے سرکاری اور نجی انتخابی افسران سے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی بھی امریکی نظامِ انتخاب نے ووٹوں کو ضائع کیا ہے، ووٹوں کو تبدیل کیا ہے یا کسی بھی طرح سے دھاندلی کی گئی ہے۔

Trump
Trump

By

Published : Nov 18, 2020, 1:48 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سائیبر سکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے ڈائریکٹر کرس کریبس سے ناراض ہیں اور انہیں عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹویٹ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کرس کریبس سے رواں برس ہوئے صدارتی الیکشن کی بابت دیے گئے بیان سے ناراض ہیں جس میں انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کے الزام کو خارج کر دیا تھا۔ انہوں نے کریبس کے بیان کو از حد غلط قرار دیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’2020 الیکشن کی سکیورٹی کے سلسلے میں دیا گیا کرس کریبس کا حالیہ بیان بے حد غلط ہے۔ الیکشن کے دوران مردہ افراد کی جانب سے ووٹ کرنا، پول واچرس کو پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہ دینا، ووٹنگ مشینوں میں ’گڑبڑی‘ جن کے ذریعے ’ٹرمپ ٹو بائیڈن‘ کی شکل میں ووٹوں کو تبدیل کیا گیا، لیٹ ووٹنگ اور کئی طرح کی دھاندلی کی گئی تھی۔ لہٰذا، فوری اثر سے کریس کریبس کی سی آئی ایس اے ڈائریکٹر کی سروس ختم کر دی گئی ہے‘۔

سائیبر سکیورٹی کے ڈائرکٹر کو ٹرمپ نے برطرف کیا

قابل ذکر ہے کہ کرس کریبس نے گذشہ ہفتے سرکاری اور نجی انتخابی افسران سے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی بھی امریکی نظامِ انتخاب نے ووٹوں کو ضائع کیا ہے، ووٹوں کو تبدیل کیا ہے یا کسی بھی طرح سے دھاندلی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details