امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے رشتوں کو استوار کرنے اور کشمیری عوام کو بہتر زندگی دینے سے متعلق کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔
اس سلسلے میں بھارتی کے خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بتایا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی گریز نہیں ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے بہتر اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے، جسے پاکستان نہیں کر رہا ہے۔