اردو

urdu

ETV Bharat / international

'یمن میں امریکی فوج نے القاعدہ کے رہنما کو ہلاک کیا' - امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اسٹیٹمینٹ

امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ 'امریکی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کے بانی اور ایمان الزویہری کے نائب کو ہلاک کر دیا ہے۔'

trump trump confirmsconfirms
trump confirms

By

Published : Feb 7, 2020, 10:19 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:15 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'امریکی فورسز کی طرف سے شدت پسندی کے خلاف ایک آپریشن میں انہوں نے القاعدہ کے بانی قاسم الریمی کو ہلاک کر دیا ہے۔'

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 'امریکی فورسز کی طرف سے یمن میں ایک فوجی آپریشن چلایا گیا، یہ آپریشن شدت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چلایا گیا ہے، فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے القاعدہ کے رہنما ایمن الزویہری کے نائب قاسم الریمی کو ہلاک کر دیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر انتقال کر گئے
کورونا وائرس: اب تک 638 افراد ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ریمی کی موت کے بعد القاعدہ کی تحریک عالمی سطح پر متاثر ہو گی، صدر ٹرمپ کا دعوی ہے کہ مشرق وسطی میں امریکہ امن بحال کرے گا۔'

صدر ٹرمپ نے کچھ دن پہلے اپنے تیسرے اسٹیٹ آف دا یونین کو خطاب کیا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ایوان کو خطاب کیا ہے، خطاب کے دوران انہوں نے مشرق وسطی اور افغانستان میں امریکی فوج پر بھی بات چیت کی تھی۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے امریکی فوج ہٹانے پر غور وفکر کر رہے ہیں، اور مشرق وسطی میں امن بحال کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ٹرمپ نے اسٹیٹ آف یونین میں کیا کہا؟
امریکہ خلیج میں جنگ ختم کرنے پر کام کر رہا ہے: ٹرمپ

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details