اردو

urdu

ETV Bharat / international

انفرا اسٹرکچر پیکیج ڈیل پر ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹرز کی سرزنش کی

ریپبلکن روب پورٹ مین اور ڈیمو کریٹ کرسٹن سینیما سمیت سینٹروں کے ایک گروپ نے 987 ارب ڈالر کے پیکج پر اتفاق ظاہر کیا، جس میں نئے وفاقی اخراجات کے لئے 550 ارب ڈالر شامل ہیں۔

trump blasts senate republicans for terrible infrastructure deal
trump blasts senate republicans for terrible infrastructure deal

By

Published : Jul 29, 2021, 3:30 PM IST

امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے پیکج پر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے ریپبلکن سینیٹروں کی سرزنش کی ہے۔

اس سے قبل دن میں ریپبلکن روب پورٹ مین اور ڈیموکریٹ کرسٹن سینیما سمیت سینٹروں کے ایک گروپ نے 987 ارب ڈالر کے پیکج پر اتفاق ظاہر کیا، جس میں سے نئے وفاقی اخراجات کے لئے 550 ارب ڈالر شامل ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ ’’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ہمارے ریپبلکن سینیٹر ’بنیادی ڈھانچے‘ پر نام نہاد دو طرفہ بل بنانے میں بنیاد پرست لیفٹ ڈیموکریٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ یہ بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹ کے لئے ایک جیت ہوگی اور 2022 کے الیکشن میں اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔''

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو اگلے انتخابات میں واپسی کی امید

انہوں نے کہا کہ ’’امریکہ کے لئے یہ بے کار اور بھیانک معاہدہ ہے اور ریپبلکن سینیٹر کمزور، احمق اور گونگے نظر آتے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details