امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لئے ری پبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لئے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔