اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ نے بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا - بائیڈن کی جیت

ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کےمیڈیا کے ساتھی بھی ان کے معاون ہیں۔ یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے اور سچ تو یہ ہے کہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Nov 8, 2020, 2:02 AM IST

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی جیت کے امریکی میڈیا کی جانب سے اعلان پر صدر ڈونیلڈٹرمپ نے اپنے ردعمل میں جو بائیڈن کی جیت کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو اگلے ہفتے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ ’’ہم سب جانتے ہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں‘‘۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کےمیڈیا کے ساتھی بھی ان کے معاون ہیں۔ یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے اور سچ تو یہ ہے کہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details