اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: ادویات اور نظام صحت کے اخراجات میں کمی کا اعلان - نئے ایگزیکٹو احکامات

ٹرمپ نے ادویات کی قیمتوں اور صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کے لئے نئے ایگزیکیوٹیو آرڈر لانے کا اعلان کیا ہے۔

trump announces new executive orders to lower drug prices, slash healthcare costs
امریکہ: ادویات اور نظام صحت کے اخراجات میں کمی کا اعلان

By

Published : Jul 25, 2020, 8:57 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات کی قیمتوں کو کم کرنے کے چار ایگزیکیوٹیو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں۔

ٹرمپ کے دستخط کردہ احکامات کے مطابق مختلف ریاستوں میں کینیڈا سے سستی دوائیں درآمد کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔

ان احکامات میں ادویات پر زائد ٹیکس میں کمی اور ان کی عدم دستیابی کو جلد سے جلد ختم کرنا ہے۔ تاکہ نظام صحت کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔

ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ 'ان حکامات پر عمل آواری کے بعد مریضوں کے لئے ایپینفرین اور انسولین دوا مزید سستی مل سکتی ہے۔ تاہم اس آرڈر کا نفاذ 25 اگست سے ہوگا'۔

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک پروگرام میں ٹرمپ نے کہا کہ 'ان احکامات سے ادویات کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوگی'۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'یہ ایک بڑا دن ہے۔ میں ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا'۔

اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے وہ 28 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ڈرگ کمپنی کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details