اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ اور مون کی ملاقات جلد

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر 'مون جے ان' ستمبر ماہ کے آخر میں منعقد کی جانے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ ملاقات کریں گے۔

By

Published : Sep 13, 2019, 1:21 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:01 AM IST

ٹرمپ اور مون کی ملاقات جلد

جنوبی کوریا میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 74واں اجلاس 17سے 30 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا۔


مقامی میڈیا نے صدر کی ترجمان من جنگ کے حوالے سے بتایا کہ مون 22سے 26ستمبرکے درمیان نیویارک کے دورہ پر رہیں گے اور اسی دوران ٹرمپ کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے اس میٹنگ کی تفصیل اور پروگرام کے سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

اس دوران مون 24ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس اور کچھ غیر ملکی لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کوریائی جزیرے کو نیوکلیائی ہتھیار سے پاک بنانےکے لیے سرگرم تعاون میں شامل ہیں۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کی گزشتہ سال مون اور ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی جس کے بعد اس تعاون کو فروغ ملا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details