اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر کورونا سے متاثر - corona pandemic in america

ملر کی اہلیہ اور نائب صدر مائک پینس کے مواصلات کی ڈائرکٹر کیٹی ملر بھی مئی میں کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں۔

trump adviser stephen miller tested positive for corona
ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر کورونا سے متاثر

By

Published : Oct 7, 2020, 2:25 PM IST

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔

ملر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'گزشتہ پانچ دن سے میں الگ تھلگ مقام سے کام کر رہا تھا اور ہر روز میرا ٹسٹ منفی آیا تھا، لیکن آج میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں فی الحال قرنطین میں ہوں'۔


واضح رہے کہ سابق میں صدر ٹرمپ سمیت وائٹ ہاؤس کے متعدد عہدیدار بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ملر کی اہلیہ اور نائب صدر مائک پینس کے مواصلات کی ڈائرکٹر کیٹی ملر بھی مئی میں کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پینس اور ہیرس کے درمیان امریکی نائب صدارتی مباحثہ آج



دریں اثنا پینس کے پریس سکریٹری ڈیون او مالی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ نائب صدر کا ٹسٹ ایک بار پھر منفی ہوگیا ہے۔ ان کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ 'نائب صدر مائک پینس معمول کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں قرنطین میں رہنے کی ضرروت نہیں ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details