اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ٹرمپ انتظامیہ کورونا کی ٹرائل دوا تقسیم کرنے میں ناکام رہی' - رک برائٹ

کانگریس کی سماعت کے دوران برائٹ نے کہا کہ 'ریمیڈیسور' نامی دوا کی کمی کا چیلنج، در پیش ہے اور ایسی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ اس کی پیداوار کو بڑھانے اور اس کی تقسیم مساوی طور پر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

سف
سدف

By

Published : May 15, 2020, 12:33 PM IST

سابق امریکی عہدیدار اور ویکسین کے ماہر ڈاکٹر رِک برائٹ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ، کورونا وائرس کی ٹرائل دوا 'ریمیڈیسور' کو وقتی طور پر مہیا کرانے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کی ناکافی رپورٹ کافی تعداد میں درج کی گئی ہے۔

کانگریس کی سماعت کے دوران برائٹ نے کہا کہ 'ریمیڈیسور' نامی دوا کی کمی کا چیلنج، در پیش ہے اور ایسی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ اس کی پیداوار کو بڑھانے اور اس کی تقسیم مساوی طور پر کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کہ رواں ماہ کے اوائل میں 'یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگس اڈمنسٹریشن' نے ریمیڈیسور نامی کورونا کی دوا کو ہنگامی حالات میں استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

برائٹ ایسے شخص ہیں، جو ' بائیومیڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی' کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ان کا شمار ویکسین کے اعلی ماہرین میں ہوتا ہے۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 1 اعشاریہ 4 ملین تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ان میں سے 85 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details