امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کی سہ پہر کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کررہے تھے۔ اس دوران وائٹ ہاوس کے باہر فائرنگ ہو گئی۔ ٹرمپ کو امریکی سیکریٹ سروس کے ایک ایجنٹ نے اچانک وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم سے باہر نکالا۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد خفیہ ایجنسی کے اہلکار صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے اندر لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ پریس کانفرنس میں آ کر بتایا کہ خفیہ گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی ماری ہے، اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہو گئی جس کے بعد خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔