اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہونڈوراس میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک - ایٹا طوفان نے ہونڈوراس میں زبردست تباہی

گذشتہ ہفتے کے آغاز میں ایٹا طوفان نے ہونڈوراس میں زبردست تباہی مچائی تھی۔ اس کی وجہ سے یہاں تقریباً 10.70 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Tropical
Tropical

By

Published : Nov 9, 2020, 11:14 AM IST

ہونڈوراس میں طوفان ایٹا کے سبب آنے والے سیلاب سے کم از کم 26 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع مقامی اخبار لا ٹریبونا نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ اتوار کے روز اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ 65900 سے زیادہ افراد مواصلاتی سہولت سے دور ہیں جبکہ 27000 سے زیادہ افراد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کم از کم 26 افراد کی موت ہوگئی ہے اور چھ افراد لاپتہ ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے 49 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 140 عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ 20 سے زائد پل تباہ ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر بات ہے کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں ایٹا طوفان نے ہونڈوراس میں زبردست تباہی مچائی تھی۔ اس کی وجہ سے یہاں قریب 10.70 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details