اردو

urdu

ETV Bharat / international

کینیڈا: سفر پر پابندی عائد - travel banned in canada

کینیڈا میں سفر پر پابندی کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

travel banned in canada
کینیڈا: سفر پر پابندی عائد

By

Published : Oct 1, 2020, 1:11 PM IST

کینیڈا نے کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے مد نظر غیر ملکیوں کے سفر پر عائد پابندی کی مدت میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کر دی ہے۔ عوامی سلامتی کے وزیر بل بلیئر نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ہم امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی شہریوں کے کینیڈا آمد پر پابندی کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ حکم ملک کے بعض امریکی شہریوں، وفاقی حکومت کی جانب سے اجازت حاصل کرنے والے غیر مستقل غیر ملکی مزدوروں اور کچھ نجی افراد جیسے سفیر اور طیاروں کے اراکین پر نافذ نہیں ہوگا'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ کینیڈا کے اونٹاریو اور کیوبیک صوبوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 106،000 سے زیادہ ہوگئی ہے۔


گزشتہ روم کینیڈا کے اونٹاریو میں 112 اور کیوبیک میں 60 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 106،107 ہوگئی ہے۔ ملک میں مزید 15 متاثرہ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بھی بڑھ کر 8،708 ہوگئی ہے۔

کیوبیک میں کورونا کی وبا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک 55،997 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5،590 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اونٹاریو کیوبیک کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے متاثر علاقہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details