دنیا کے متعدد ممالک میں کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین تعداد 10 کروڑ 43 ہزار 101 ہوگئی ہے اور 21 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض ہلاک جبکہ اب تک 5 کروڑ 53 لاکھ 42 ہزار 114 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 52.2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 4.20 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89.33 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 2.18 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 69،391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 لاکھ کے پار اورایک لاکھ 359 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے 31.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 74،250 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 26.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 56،794 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک اٹلی میں تقریبا24.86 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 86،422 افراد کی موت ہوگئی ہیں۔ ترکی میں کووڈ ۔19 سے اب تک 24.42 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 25،344 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
جرمنی میں موذی وائرس سے متاثرین کی تعداد 21.64 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 53،619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں ، اس مہلک وائرس سے 20.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 52،128 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔