امریکہ: کورونا متاثرین کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے متجاوز
امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
امریکہ میں اس مہلک وبا سے اب تک 4.38 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 4،38،913 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،43،750 تک جا پہنچی ہے۔
امریکہ کی نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43،453 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ 19 سے 40،291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 36،924 ، فلوریڈا میں 26،360 ، پنسلوینیا میں 21،562 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ نیزنیو جرسی میں 21،455، الینوائے میں 21،146، مشی گن میں 15،525 ، میساچوسیٹس میں 14،531 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد اس ملک میں ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔