اردو

urdu

ETV Bharat / international

’ٹو مچ اینڈ نیور اینف‘ آئندہ ہفتہ شائع ہوگی

کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔

published
published

By

Published : Jul 7, 2020, 1:17 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ماہر نفسیات بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب’ٹو مچ اینڈ نیور اینف‘ آئندہ ہفتہ شائع کی جارہی ہے، پہلے یہ کتاب 28 جولائی کو شائع کی جانی تھی۔

کتاب میں صدر ٹرمپ کو مہلک نقائص کے حامل ’نقصان دہ آدمی‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو دنیا کی صحت، معاشی سلامتی اور معاشرتی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔

کتاب کے ابتدائیہ میں میری ٹرمپ لکھتی ہیں کہ وہ اپنے چچا کی اکلوتی بھتیجی کے طور پر فرسٹ ہینڈ معلومات پیش کررہی ہیں۔

کتاب کے بارے میں پبلشرکا کہنا ہے کہ کتاب کی طلب اور لوگوں کی بےحد دلچسپی کے باعث اب یہ کتاب 14 جولائی کو شائع کی جارہی ہے۔ ’ ٹو مچ اینڈ نیور اینف‘ پر چلنے والا عدالتی مقدمہ اس کی اشاعت پر اثر انداز نہیں ہوگ۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق پبلشر کتاب کی 75 ہزار کاپیاں چھاپ چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details