اردو

urdu

ETV Bharat / international

مالی میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی ہلاک - ایم آئی این یو ایس ایم اے

مالی میں اقوام متحدہ کے ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریڈ سٹیبلائزیشن مشن ( ایم آئی این یو ایس ایم اے) کے تین امن فوجی اہلکار وں کا گشت کے دوران امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس سے قتل کر دیا گیا ۔

مالی میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی ہلاک، چار زخمی
مالی میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی ہلاک، چار زخمی

By

Published : May 11, 2020, 5:55 PM IST

ایم آئی این یو ایس ایم اےنے بیان جاری کر کے بتایا کہ اس حملے میں چار دیگر امن فوجی زخمی ہوئے ہیں جو زیر ِ علاج ہیں ۔ایم آئی این یو ایس ایم اے کے سربراہ محمد صالح اناڈیف نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔

انادیف نے کہا’’ ہم اس حملے کو انجام دینے والے دہشت گردوں کی شناخت کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہیں اس حرکت کے لئے سزا دیں گے‘‘ ۔مالی میں سیاسی عمل کی حمایت کرنے کے لئے 2013 میں ایم آئی این یو ایس ایم اے کو تعینات کیا گیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details