امریکی ریاست شمالی کیرولینہ کے برنسوک کاؤنٹی میں برفانی طوفان سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کی جانکاری وہاں کے مقامی حکام نے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، گریسیٹ ٹاؤن کے قریب جنوب مشرقی برنسوک کاؤنٹی میں بہت تیز برفانی طوفان آیا، جس کے نتیجے میں مکانات گر کر تباہ ہوگئے، بجلی چلی گئی اور اس کے تار، کھمبے گر گئے، جس سے ہزاروں افراد بجلی کے بغیر اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
برنسوک کاؤنٹی کے ایک پولیس اہلکار جان انگرام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'اس سے پہلے کبھی بھی میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کے برفانی طوفان نہیں دیکھے۔ ہر طرف صرف تباہی ہی تباہی'۔