اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ دیگر ممالک کو کورونا ویکسین سپلائی کرے گا: ٹرمپ - کورونا ویکسین

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیکہ تیار ہونے پر امریکہ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو اسے فراہم کرائے گا۔

امریکہ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو کورونا ویکسین سپلائی کرے گا: ٹرمپ
امریکہ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو کورونا ویکسین سپلائی کرے گا: ٹرمپ

By

Published : Jul 29, 2020, 3:48 PM IST

ٹرمپ نے کہا ’’جب کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجائے گا تو ہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی سپلائی کریں گے جیسے ہم نے وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیا کی کی تھی‘‘۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اس سال کے آخر یا 2021 کے آغاز میں کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجانے کی امید ہے۔

پیر کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا کہ امریکی سائنس دانوں نے بائیوٹیکنالوجی کمپنی ماڈرن کی تیار کردہ ممکنہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 42 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 149000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details