امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں اب ہائپرسونک میزائل ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، 'آپ جن ہائپرسونک میزائلوں کے بارے میں سنتے تھے وہ اب ہمارے پاس ہیں۔ ہمارے پاس پہلے یہ میزائل نہیں تھے کیونکہ اوباما انتظامیہ کے دوران بہت سے دوسرے ممالک ہماری ٹکنالوجی ، منصوبہ اور پلاننگ چوری کررہے تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس یہ ہائپرسونک میزائل ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسلحہ کی کسی بھی قسم کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگی اور امید ہے کہ امریکہ کو کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔