اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میانمار کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتا ہے - اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں حالیہ رونما ہوئے تشدد کے سلسلے میں اس کے خلاف نئی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

the united states could impose more sanctions on myanmar says us national security adviser  jake sullivan
امریکہ میانمار کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرسکتا ہے

By

Published : Mar 1, 2021, 10:32 AM IST

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ’ہم بحر ہند خطے اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی جاری رکھیں گے، تاکہ تشدد کے لیے ذمہ دار لوگوں کو پکڑ سکیں اور میانمار کے لوگوں کے تئیں اپنی حمایت کو مضبوط کر سکیں'۔

ہم تشدد کے اس تازہ ترین قہر اور حالیہ بغاوت کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف اضافی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میانمار: مظاہرہ کرنے والوں پر فورسز کا کریک ڈاؤن، 18 مظاہرین ہلاک

میانمار کی فوجی حکومت کو کوئی ملک تسلیم نہ کرے: میانمار کے سفیر

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق، میانمار میں اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے مابین رونما ہوئے تشدد کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details