اردو

urdu

ETV Bharat / international

ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر پیر کا انگوٹھا جوڑ دیا گیا - The toe was folded

امریکہ کے شہر مشی گن میں ایک شخص کے ہاتھ کا انگوٹھا کٹ گیا تو ڈاکٹرز نے اس کے پیر کا انگو ٹھا کاٹ کر اس کے ہاتھ میں لگا دیا۔

ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر پیر کا انگوٹھا جوڑ دیا گیا
ہاتھ کا انگوٹھا کٹنے پر پیر کا انگوٹھا جوڑ دیا گیا

By

Published : Dec 10, 2019, 12:15 PM IST

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایڈن ایڈکنز اپنی دوست کے لیے لکڑی کا ایک تحفہ تراش رہے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے گیراج میں کام شروع کیا تو اچانک برقی آری ان کے ہاتھ پر چل گئی اور ان کا انگوٹھا کٹ کر الگ ہوگیا تھا۔

ائڈن کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی رگیں چار گھنٹے تک کھلی ہیں اور اگر کٹا ہوا انگوٹھا مل جائے تو وہ اسے دوبارہ سی کر ہاتھ کو بحال کرسکتے ہیں کیونکہ انگوٹھا ہاتھوں کی گرفت میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب گھر والوں نے ورکشاپ میں انگوٹھا تلاش کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا اور یوں ناکامی ہوئی۔
اس پر ڈاکٹروں نے مریض سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو پیر کو سُن کرکے اس کا انگوٹھا کاٹ کر اسے ہاتھ پر لگا سکتے ہیں۔ اس پیشکش کو ایڈن نے قبول کرلیا اور اپنے ایک اور انگوٹھے کی قربانی دیدی تاکہ ہاتھ ٹھیک سے کام کرتے رہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details