اردو

urdu

ETV Bharat / international

'امریکی طیارہ حادثہ کا شکار'

طالبان کے ترجمان جبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ 'امریکہ کی مرکزی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے کئی سینئر حکام سمیت طیارہ میں سوار تمام مسافر مارے گئے۔'

'امریکہ کا طیارہ حادثہ کا شکار'
'امریکہ کا طیارہ حادثہ کا شکار'

By

Published : Jan 28, 2020, 1:47 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:37 AM IST

اس معاملہ کو لے کر طالبان نے کہا ہے کہ 'افغانستان کے مشرقی غزنی صوبہ میں پیر کو حادثہ کا شکار ہوا مسافر طیارہ امریکہ کا تھا اور وہ خفیہ مشن پر تھا۔'

اس کے پہلے غزنی کے گورنر وحیداللہ خالم زئی نے کہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوا مسافر طیارہ کسی غیرملکی کمپنی کا ہے اور حادثہ میں اس کے بری طرح جل جانے سے اسکی شناخت ممکن نہیں ہے۔

اس درمیان ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ 'یہ افغانی قومی فوج کا طیارہ تھا۔

گورنر نے یہ بھی واضح کیا کہ 'غزنی میں حادثہ کا شکار ہوا طیارہ غیرملکی کمپنی کا ہے اوراس کا افغانی ایئر لائنس یا کسی گھریلو کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ طیارہ آگ میں مکمل طورپر جل گیا ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ کس کمپنی کا ہے۔ اس حادثہ میں 83 سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے۔'

غزنی کے پولیس سربراہ جنرل خالد واردک نے بتایا کہ 'اس مسافر طیارہ نے ہیرات سے پرواز کی تھی اور یہ کابل جارہا تھا۔ اسی دوران یہ دیہیاک ضلع میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں مل سکی ہے۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details