امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 82 لاکھ 76 ہزار 238 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 29 لاکھ 73058 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز عالمی سُپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 64 ہزار 402 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا انفیکشن والے تین ممالک میں بھارت، برازیل کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا نمبر پر آگیا ہے اور یہاں اس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 پہنچ گئی ہے۔ اس وبا کے باعث 1 لاکھ 73123 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز برازیل متاثرہ افراد کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس سے 13673507 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 361884 افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے ۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 52.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 99936 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں تقریباً 46.13 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 102275 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی مجموعی تعداد 43.93 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 127407 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا سے اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک ترکی میں 40.25 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 34734 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 38.09 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 115557 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں اٹلی چھٹے نمبر پر ہے۔
دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.82 کروڑ سے متجاوز اسپین میں اب تک 33.87 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 76756 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.85 لاکھ ہوگئی ہے اور 79427 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں تقریباً 26.21 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 59930 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 25.85 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 66819 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ارجنٹینا میں 26.04 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 58542 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں تقریباً 22.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے اموات کی صورت میں میکسیکو تیسرے مقام پر ہے جہاں اب تک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 210812 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے 21.43 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 65359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.56 لاکھ ہوگئی ہے اور 40383 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.61 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 53498 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا انفیکشن سے اب تک 13.93 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17048 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 739818 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 15872 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جہاں اب تک 703170 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے 9987 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔