اردو

urdu

ETV Bharat / international

Deaths from Corona Infection in the World: دنیا میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 56.37 لاکھ سے متجاوز - اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد

دنیا میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 56.37 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 36.62 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 9.89 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Deaths from Corona Infection in the World
دنیا میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 56.37 لاکھ سے متجاوز

By

Published : Jan 28, 2022, 1:15 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 36 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 339 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 37 ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔ Johns Hopkins University in the United States

امریکہ کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.34 کروڑ سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 878421 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس وبا کے انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں جمعہ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت میں تین لاکھ 47 ہزار 443 لوگوں کو کووڈ سے نجات بھی ملی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 93.60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 627 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 492327 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ Total number of active cases of Corona

یہ بھی پڑھیں:

برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.46 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وائرس سے اب تک 624717 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک 1.82 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 131008 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔

برطانیہ کورونا انفیکشن کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.63 کروڑ افراد اس وبا سے متاثر جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 155561 تک جا پہنچی ہے۔

ترکی کورونا انفیکشن کے معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اب تک 11250107 افراد متاثر اور 86661 افراد اس وبا کے سبب لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس کورونا انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر کھسک گیا ہے۔ ملک میں اس وبا سے 11217423 افراد متاثر اور اب تک 322135 افراد زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 1.05 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کے ساتھ یہ آٹھویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 145159 تک پہنچ گئی ہے۔ Total number of affected people in Italy

اسپین انفیکشن کے معاملے میں نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں اب تک 96 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 92 ہزار 767 افراد اس وبا سے جان گنوا چکے ہیں۔ جرمنی میں عالمی وبا سے اب تک 94.77 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہونے سے یہ دسویں مقام پر ہے۔ ملک میں اموات کی تعداد 117488 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کے پڑوسی ملک پاکستان میں تقریباً 14.02 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 29192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details