مادرو نے بتایا کہ ملک میں 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 298 تک پہنچ گئی ہے۔
وینزویلا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 298 تک پہنچی - وینزوویلا میں کورونا کے متاثرین میں اضافہ
وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہاں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 298 تک پہنچ گئی ہے۔

وینزویلا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 298 تک پہنچی
انہوں نے کہا کہ 122 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے دنیا بھر میں اب تک 26 لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے ایک لاکھ 82 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔