اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز - اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.65 لاکھ سے تجاوز

عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11.03 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 24.41 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

the number of corona victims worldwide exceeds 110 million
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ سے متجاوز

By

Published : Feb 19, 2021, 7:04 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں متاثرین کا اعداد و شمار 11 کروڑ کے پار ہوگیا ہے۔ وہیں، اب تک 24.41 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11.03 کروڑ ہوگئی ہے اور 24 لاکھ 41 ہزار 582 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر دو کروڑ 78 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4.93 لاکھ سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرین کا کل اعداد و شمار ایک کروڑ نو لاکھ 63 ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے، حالانکہ یہاں کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار 741 ہوگئی ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 111 ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس

ایک کروڑ سے زیادہ کورونا معاملات کی تعداد والے ممالک میں اب برازیل بھی شامل ہوگیا ہے۔ اب تک یہاں 10030626 افراد انفکٹیڈ ہوچکے ہیں اور 2.43 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 40.95 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے 40.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 80587 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس میں 35.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 83542 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک اس وبا سے 31.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 66704 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 94887 ہے۔ ترکی میں کورونا سے اب تک 26.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27821 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جرمنی میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 23.72 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 67245 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58334 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائن میں کورونا سے 20.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50857 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں 20.22 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1.78 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں انفیکشن کے کل معاملات 16.14 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اور 41582 افرادہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپین میں تشدد، اب تک 80 سے زائد افراد گرفتار

کورونا ویکسین کیلئے امریکہ کا غریب ممالک کی امداد کا اعلان

ایران میں ابھی تک 15.50 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 59264 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 14.98 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 48708 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 13.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 26191 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12.52 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 44308 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 12.52 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی 33969 ہوگئی ہے۔ جمہوریہ چیک میں 11.23 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 18739 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10.57 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 15211 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا سے بیلجیم میں اب تک 21821 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ کینیڈا میں 21509، چلی میں 19798، رومانیہ میں 19659، پرتگال میں 15754، ایکواڈور میں 15444، ہنگری میں 14035، عراق میں 13220، سویڈن میں 12598، پاکستان میں 12527، فلپائن میں 11673، بولیویا میں 11353، مصر میں 10201، سوئٹزرلینڈ میں 9876، مراکش میں 8524، بنگلہ دیش میں 8329، آسٹریا میں 8312، جاپان میں 7294، سعودی عرب میں 6450، پانامہ میں 5694، اسرائیل میں 5509، چین میں 4833 اور سربیا میں 4292 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details