آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کی منظوری دی ہے۔ نیپال کو ملاکر آئی ایم ایف اب تک 50 ممالک کو کووڈ۔19 کے لیے ہنگامی مالی مدد منظور کر چکا ہے۔
آئی ایم ایف کورونا سے لڑنے کے لیے نیپال کو 21.4 کروڑ ڈالر دے گا - لاک ڈاؤن
بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے نیپال کو 21.4 کروڑ ڈالر کی ہنگامی مالی مدد دے گا۔
آئی ایم ایف کورونا سے لڑنے کے لیے نیپال کو 21.4 کروڑ ڈالر دے گا
آئی ایم ایف کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فوری قرض کی سہولت کے تحت بورڈ نے نیپال کے لیے 21.4 ملین ڈالر کی رقم منظور کی ہے۔ کووڈ۔19 کی وجہ سے نیپال کی سیاحت، گھریلو اقتصادی سرگرمیوں اور بیرون ملک کام کرنے والے اس کے شہریوں کی طرف سے بھیجے جانے والے پیسے میں بھاری کمی آئی ہے۔ اس سے اس کی اقتصادی ترقی، ادائیگی توازن اور مالی حالت متاثر ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جاری رقم سے اسے فوری مالی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہوگی۔