نائب وزیر صحت ہوگو لوپیز گیٹیل نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کورونا کے 3377 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل متاثرہ مریضوں کی تعداد 81400 ہوگئی ہے۔
میکسیکو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے تجاوز - Deputy Minister of Health of Mexico
میکسیکو میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 447 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی یہاں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 9044 پہنچ تک جا پہنچی ہے۔
میکسیکو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار سے تجاوز
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کورونا سے 58 لاکھ لوگ متاثر ہیں اور 359000 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔